سیالکوٹ :ایف آئی اے کی سمبڑیال ائرپورٹ پر کارروائی، جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر جرمنی جانے والا گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر )ایف آئی اے کی سمبڑیال ائرپورٹ پر کارروائی، جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر جرمنی جانے والا گرفتار
تفصیل کے مطابق سیالکوٹ ایف آئی اے کی سمبڑیال ائرپورٹ پر کارروائی، امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کےشفٹ انچارج سب انسپکٹر اسد ضمیر نے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر جرمنی سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا، مسافر مزمل رضوان پرواز نمبر QR-631 سے جرمنی جارہا تھا اور گجرات سے تعلق رکھنے والے مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا، ایف آئی اے نے حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ سال 2005 میں غیر قانونی راستے سے یورپ گیا تھا، ملزم گزشتہ اٹھارہ سال سے یورپ کے مختلف ممالک میں غیر قانونی رہائش پذیر رہا، ملزم نے پانچ ہزار یورو کے عوض پولینڈ کے ایجنٹ سے ریزیڈنٹ کارڈ حاصل کیا تھا بعد ازاں ایف آئی اے نے ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات منتقل کردیا جہاں تفتیش جاری رہی-

Leave a reply