سیالکوٹ:20 سال سے اشتہاری ملزم ، انٹرپول کے ذریعے بحرین سے گرفتار

سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)20 سال سے اشتہاری ملزم ، انٹرپول ذریعے بحرین سے گرفتار
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری، سیالکوٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب عرصہ 20 سال سے اشتہاری ملزم ذوالفقار علی کو انٹرپول کی مدد سے بحرین سے گرفتار کرلیاہے ملزم تھانہ کینٹ میں قتل کے مقدمہ نمبر 74/04 میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا جو بیرون ملک فرار ہو چکا تھا.

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر انچارج ایکسٹراڈیشن سیل سب انسپکٹر نصیر احمد نے ریڈ وارنٹ جاری کراکے ملزم کو بذریعہ انٹرپول بحرین سے ڈی پورٹ کرواکے گرفتار کر لیا ہے.

ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ مظلوم کی دادرسی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری ضروری ہے اس سلسلہ میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں.

Comments are closed.