ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے :چیف جسٹس
جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ویڈیو کیس کی سماعت ہوئی، اٹارنی جنرل انور منصور عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،
سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.
اٹارنی جنرل نے کہا کہ ناصرجنجوعہ اور مہرغلام جیلانی نے جج سے ملاقات کرکے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی، اس کیس میں 2 اہم کردار ناصربٹ اور سلیم اس وقت ملک میں نہیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ جج ارشد ملک کا ایک ماضی ہے جسے وہ مان رہے ہیں، انہیں تو کوئی بھی بلیک میل کرسکتا ہے،
اٹارنی جنرل نے کہا کہ پیشکش نوازشریف کیخلاف ریفرنسز میں رہائی سےمتعلق فیصلے سے مشروط تھی، لاہور ہائیکورٹ میں کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی، چیف جسٹس نے کہا کہ نوازشریف کی رہائی اورسزاکے خاتمے کیلیے وڈیوفائدہ مند تب ہوگی جب کوئی درخواست دائر کی جائے، یہ دیکھنا ہوگا وڈیو کی کاپی کا فرانزک ہوسکتا ہے یانہیں ،ہ بھی دیکھنا ہے کہ یوٹیوب وڈیو کا فرانزک ہوسکتا ہے یا نہیں .