ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین مقابلے کے فائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.73 کی،پہلی تھرو کے بعد ان کی ساتویں پوزیشن تھی جبکہ دوسری باری میں ان کا تھرو فاؤل ہوگیا،ارشد ندیم نے تیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کی تاہم وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہی،میڈل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے ارشد ندیم کا ابتدائی تین باریوں کے بعد ٹاپ آٹھ میں رہنا ضروری تھا۔

بھارت کے نیرج چوپڑانے 83.65 میٹر کی پہلی تھروپھینکی امریکی کھلاڑی نے 86.67میٹر کی سب سےبڑی تھروپھینکی،بھارتی کھلاڑی سچن،یادیونے86.27میٹرکی تھرو پھینکی،ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل میں تمام کھلاڑیوں نے اپنی پہلی تھرو مکمل کرلی،نیرج چوپڑانے 84.3 میٹر کی دوسری تھروپھینکی،بھارتی کھلاڑی سچن یادیو کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی،ارشد ندیم نے 82.75 میٹر کی تیسری تھروپھینکی،نیرج چوپڑا کی تیسری تھرو ضائع ہو گئی۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن والکوٹ نے 88.16 میٹر کی تھرو کرکے گولڈ میڈل جیت لیا،گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرس نے 87.38 میٹر کی تھرو سے سلور میڈل جیتا،امریکہ کے کرٹیس تھامسن نے 86.67 میٹر کی تھرو لگا کر کانسی کا تمغہ جیتابھارت کے نیرج چوپڑا 84.03 میٹر کی تھرو کے ساتھ 8 ویں نمبر پر رہے،قومی اتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن مقابلے میں 10 ویں نمبر پر رہے۔

Shares: