ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025 کے جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم اپنی پہلی کوشش میں مطلوبہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 76.99 میٹر کا تھرو کیا جو فائنل تک براہِ راست رسائی کے لیے مقررہ فاصلے 84.50 میٹر سے کم رہا،قواعد کے مطابق 84.50 میٹر یا اس سے زیادہ تھرو کرنے والے کھلاڑی براہِ راست فائنل میں جگہ بناتے ہیں، تاہم مجموعی طور پر 12 بہترین تھرو کرنے والے کھلاڑی بھی فائنل کے لیے اہل قرار پائیں گے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیابھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیرج چوپڑا نے 84.85 میٹر کی تھروپھینکی،دوسری جانب جرمن جولین کھلاڑی ویبر بھی فائنل میں پہنچ گئےانہوں نے اپنی دوسری باری پر 87.21 میٹر کی تھرو پھینکی۔

بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری پولیس ہائی الرٹ ہے،آئی جی خیبر پختونخوا

چیمپیئن شپ کے شیڈول کے مطابق ارشد ندیم گروپ بی میں شامل ہیں جبکہ بھارتی جیولن تھرو اسٹار نیرج چوپڑا گروپ اے میں حصہ لے رہے ہیں،ارشد ندیم کے گروپ میں بھارت کے 2 کھلاڑی روہت یادو اور یاش ویر سنگھ، عالمی نمبر 3 اینڈرسن پیٹرز، جولیس یگو اور لوئیس موریسیو ڈا سلوا بھی شامل ہیں۔

ارشد ندیم نے ایونٹ سے قبل شاندار کارکردگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو شیڈول ہے۔

دریائے کنہار کے اطراف میں 200 فٹ تک تعمیرات پر پابندی

Shares: