معروف ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے-
پیرس اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے کے بعد اب ایتھلیٹ ارشد ندیم کو معروف عالمی جریدے فوربز نے ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں شامل کیا ہے، جو ایشیا کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت نوجوانوں کی کامیابیوں کو سراہنے کے لیے ترتیب دی جاتی ہےارشد ندیم کو پیرس 2024 اولمپکس میں تاریخی کارکردگی دکھانے کے پر فوربز ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شائع ہونے والی فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست برِاعظم میں کھیلوں اور تفریح کے میدان میں ابھرتے ہوئے ستاروں کو نمایاں کرتی ہے،گزشتہ روز اسپاٹ لائٹ گروپ میں ارشد ندیم کے نام کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے28 سالہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں ریکارڈ 92.97 میٹر تھرو کرکے سونے کا تمغہ حاصل کیا اور اولمپکس کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، اس پرفارمنس کو فوربز نے ’اسٹننگ شو‘ قرار دیا۔
پاکستان زرعی زمین تیزی سے کھو رہا ہے،شیری رحمان
واضح رہے کہ یہ اولمپکس میں انفرادی کھیلوں میں پاکستان کے لیے اب تک کا پہلا طلائی تمغہ ہونے کے ساتھ ساتھ گزشتہ 3 دہائیوں میں بھی پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ تھا،ارشد ندیم نے گزشتہ ماہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی طلائی تمغہ جیت کر جیولین تھرو میں اپنی برتری برقرار رکھی۔
جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی