پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم خبروں میں ہیں، حکومت نے انعام دیئے تو وہیں سیاسی شخصیات، سماجی رہنما ،تنظیمیں بھی انعام اور مبارکباد دے رہے ہیں
ارشد ندیم کے بارے میں ایک وی لاگر نے وی لاگ کیا اور اس پر کڑی تنقید کی، وی لاگر نے دعویٰ کیا کہ ارشد ندیم کے ساتھ موجود خاتون ان کی اہلیہ ہے، وی لاگر نے ارشد ندیم کے ساتھ موجود کے لباس پر تنقید کی اور کہا کہ جیسے جیسے ارشد ندیم کو مقبولیت اور پیسہ مل رہا ہے ، ان کی اہلیہ کے کپڑے چھوٹے ہوتے جارہے ہیں، وی لاگر نے الزام لگایا کہ مقبولیت حاصل کرنے کے بعد ارشد ندیم اپنے اخلاق و ثقافت کو بھول گئے ہیں،وی لاگر نے جس خاتون کو ارشد ندیم کی اہلیہ کہا وہ ارشد ندیم کی اہلیہ نہیں بلکہ لاہور کی خاتون صحافی ہیں، ابرار الحق کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں خاتون صحافی نے بھی شرکت کی تھی، اسی تصویر کو بنیاد پر بنا کر وی لاگر نے من گھڑت دعویٰ کیا،
وی لاگر کی جانب سے من گھڑت پروپیگنڈہ کرنے پر صحافی عنبرین فاطمہ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس فیس بک پیج نے میری ساکھ کو ایک جھوٹی وڈیو کے زریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے اسکے خلاف آج میں نےایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں جا کر درخواست دے دی ہے۔میں اس گھٹیا یوٹیوبر کو اسکے گھر تک چھوڑ کے آئوں گی تاکہ کل کو کوئی اورکسی کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد وڈیو بنانے سے پہلے ہزار بار سوچے۔
جس فیس بک پیج نےمیری ساکھ کو ایک جھوٹی وڈیو کے زریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے اسکےخلاف آج میں نےایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں جا کردرخواست دےدی ہے۔میں اس گھٹیا یوٹیوبر کواسکےگھر تک چھوڑ کےآئوں گی تاکہ کل کوکوئی اورکسی کےخلاف جھوٹی اور بے بنیاد وڈیو بنانے سے پہلے ہزار بار سوچے۔ pic.twitter.com/R4ZnSvdTWQ
— Ambreen Fatima (@AmbreenFatimaAA) September 4, 2024
سینئر صحافی و تجزیہ کار رضوان رضی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس حرامزادے نے سینئیر صحافی عنبرین فاطمہ کی ارشد ندیم کے ساتھ تصویر لگا کر جس طرح ایک بیٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے اس کے بعد اگر ایف آئی اے کو فرصت ملے تو اس کی طرف بھی دھیان کر لے.
اس حرامزادے نے سینئیر صحافی عنبرین فاطمہ کی ارشد ندیم کے ساتھ تصویر لگا کر جس طرح ایک بیٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے اس کے بعد اگر ایف آئی اے کو فرصت ملے تو اس کی طرف بھی دھیان کر لے. pic.twitter.com/8wADVvEgiK
— Rizwan Razi™ (@realrazidada) September 4, 2024
سوشل میڈیا پر خاتون صحافی عنبرین فاطمہ کی کردار کشی میں ملوث ہیں افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،لاہور پریس کلب
دوسری جانب لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کی کونسل ممبر اور نوائے وقت کی صحافی عنبرین فاطمہ کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کر نے کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خاتون صحافی عنبرین فاطمہ نے قومی ہیرو ارشد ندیم کا انٹرویو کیا تھاجس کی تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر انہیں ارشد ندیم کی اہلیہ قرار دے کر من گھڑت سٹوری اپ لوڈ کی گئی اور منظم انداز میں ان کی کردار کشی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جس کی عنبرین فاطمہ نے ایف آئی اے سائبر ونگ میں شکایت درج کروا دی ہے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویوز اور لائیک کے چکر میں جھوٹی خبریں پھیلانا معمول بن چکا ہے، سوشل میڈیا کو کسی ضابطہ میں لانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے ڈی جی ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر خاتون صحافی عنبرین فاطمہ کی کردار کشی میں ملوث ہیں افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
گیارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ 7 ملزمان کی 48 گھنٹے تک اجتماعی زیادتی
لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار
ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں
دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ
بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے
بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی
بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا