ارشد ندیم کے اولمپک فائنل میں پہنچنے پر شوبز شخصیات کی مبارکباد

0
31
ارشد-ندیم-کے-اولمپک-فائنل-میں-پہنچنے-پر-شوبز-شخصیات-کی-مبارکباد #Baaghi

پاکستان کے 24 سالہ ایتھلیٹ ارشد ندیم کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچنے پر شوبز شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکبادیں دیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وی :ارشد ندیم نے 85.16 میٹر کے فاصلے پر جیولن پھینک کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس کے بعد وہ اولمپکس ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے اور اب فائنل راؤنڈ میں ان کا مقابلہ فن لینڈ کے لاسی ایٹالٹو سے ہوگا جو 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔

ارشد ندیم پاکستان ٹوئٹر پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

پاکستانی ایتھلیٹ کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیے جانے پر 4 اگست کو وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہے اورجہاں سیاسی و سماجی افراد کی جانب سے تعریفیں کی گئی وہیں شخصیات نے بھی خوشی کا اظہار کیا-


گلوکار علی ظفر علی ظفر نے اولمپکس کے رزلٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرنے سمیت ارشد ندیم کی تصویر بھی ٹوئٹ کی اور ساتھ ہی انہیں داد دیتے ہوئے تالی بجانے کی ایموجی بھی شامل کی۔


گلوکار عاصم اظہر نے ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی اور لکھا ٹوکیواولمپکس کے فائنل میں پہنچنا ہی بہت بڑی کامیابی ہے اور انشااللہ آپ فائنل میں بھی کمال کریں گے۔


ہمایوں سعید نے اپنی ٹوئٹ میں ایتھلیٹ کے فائنل میں پہنچنے کو پاکستان کے لیے فخر کا مقام قرار دیا اور اپنی ٹوئٹ میں امید کا اظہار کیا کہ وہ مزید بہتر کھیل پیش کرکے لوگوں کو حیران کردیں گے-

پاکستانی ستاروں کا پولیس کے تمام شہدا کو خراج تحسین

ٹوکیواولمپکس :ارشد ندیم نےعمدہ کارکردگی سے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کر دیا…

ہمایوں سعید نے کہا بہت خوب ارشد ندیم۔ آپ سب کو فائنل کے لیے نیک خواہشات! امید ہے کہ ہم اپنے شاندار کھلاڑیوں جیسے ارشد اور طلحہ طالب کے لیے مزید کام کرنے کے قابل ہوں گے۔


اداکارعدنان صدیقی نے بھی ایتھلیٹ کے فائنل میں پہنچنے کی خبر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر فخر کیا۔

اداکار شہریار منور اور سمیع خان نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور ارشد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ماڈل مشک کلیم نے بھی انسٹاگرام پر ارشد ندیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی تالیاں بجانے کی ایموجی بھی شیئر کی۔

گلوکار عمیر جسوال نے بھی ایتھلیٹ کی کارکردگی پر ان کی تعریف کرتے ہوئے فائنل میں جیت کے لیے اُمید ظاہر کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا-

یاسر حسین نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں ارشد ندیم کی تعریف کی-


ٹی وی میزبان اور سوشل میڈیا انفلوئنسر وقار ذکا نے ارشد ندیم کی کارکردگی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 8 گھنٹوں کے بعد یہ امید ہوئی ہے کہ اولمپک میں پاکستان کے حصے میں گولڈ میڈل آئے گا ساتھ ہی انہوں نے ارشد ندیم کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ ایتھلیٹ یہ کر کے دکھائیں گے۔

ارشد ندیم کی بدولت پاکستان 29 سال بعد اولمپکس میڈل جیتنے کیلئے پُرامید ہے…

ٹوکیواولمپکس:پاکستان کے ارشد ندیم فائنل راونڈ تک پہنچنے میں کامیاب

Leave a reply