گورنر سندھ نے ارشد ندیم کو کراچی میرا تھن کابرانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا

0
44
arshad nadeem

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ضلع خانیوال میاں چنوں آمد، گورنر سندھ نے اولمپئین ارشد ندیم سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ نے قومی ہیرو کو اولمپکس میں ملک وقوم کانام روشن کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ارشد ندیم کو کراچی میرا تھن کابرانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا، اس ضمن میں ارشد ندیم کو کراچی میرا تھن کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کے ایم او یو پر بھی دستخط کیئے گئے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا، قومی ہیرو کاکراچی آمد پر والہانہ استقبال بھی کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ ایک گائوں سے نکل کر دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والے ہیرو کو سلام پیش کرتا ہوں، گورنر سندھ نے ارشد ندیم کی درخواست پر گا?ں کی مسجد کا کام مکمل کرانے کا بھی اعلان کیا، قومی ہیرو کی زندگی نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کی تجویز پر کراچی میں جنوری میں 60 سے زائد کھیلوں کے مقابلے کرائے جائینگے۔

ایم کیو ایم کا 30ستمبر1988ءسانحہ حیدرآباد شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اولمپئین ارشدندیم کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم صلاحیتوں میں دنیا میں کسی سے کم نہیں، پاکستان ہم سب کا ملک ہے ملکر کر اسے ترقی دلائینگے، گورنر سندھ نے کہا کہ والہانہ استقبال پر میاں چنوں کے عوام کا شکر گزار ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہائوس سندھ کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں، پنجاب کی ترقی کیلئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بہترین کام کررہی ہیں، میڈیا کی جانب ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ بلوچستان واقعات میں بیرونی عناصر بھی ملوث ہوسکتے ہیں، دشمن نہیں چاہتا کہ ملک ترقی کرے ،ان کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

Leave a reply