ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس
سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں قتل کر دیا گیا۔
فیملی ذرائع اور ساتھیوں کی جانب سے ارشد شریف کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے تاہم فوری طور پر واقعےکی مزید تفصیل معلوم نہیں ہو سکی کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن گئے اور پھر وہاں سے کینیا چلے گئے تھے۔
ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد کو کینیا میں گولی کا نشانہ بنایا گیا ہے
ارشد شریف کی موت پر پاکستانی صحافیوں نے اظہار افسوس کیا ہے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے لکھا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر عارف علوی نے بھی اپنے ٹویٹ میں صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ارشد شریف کی وفات پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان ہے .وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے بھی اظہار افسوس کیا ہے کینیا میں فائرنگ سے سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کا واقعہ ،وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے واقعہ کی مذمت کی وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا،وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ارشد شریف کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ارشد شریف کے پروگرامز اپنی نوعیت کے لحاظ سے الگ اور منفرد ہوتے تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ارشد شریف یا کسی بھی صحافی کو ایف آئی اے ہراساں نہ کرے
شیریں مزاری کے خود کش حملے،کرتوت بے نقاب، اصل چہرہ سامنے آ گیا
اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
خدارا ملک کا سوچیں،مجھے فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں،ظفر حسین شاہ
ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات
شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید