مزید دیکھیں

مقبول

کے پی کے حکومت کا یوٹرن ، گاڑیوں کی خریداری پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری...

علیمہ خان پی ٹی آئی وکلاء پر برس پڑیں

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پاکستان...

گورنر خیبرپختونخوا کی بلاول بھٹو سے ملاقات،مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ

اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان...

ارشد شریف کا قتل دو الگ ممالک کا معاملہ ہے، ابھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ارشد شریف کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت کی، وزارت داخلہ اور خارجہ کی جانب سے ارشد شریف کے قتل سے متعلق رپورٹ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے پاس جمع کرائی گئی۔

باغی ٹی وی :دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کوئی ارشد شریف کی فیملی کے پاس گیا ہے؟ کیا انہیں کوئی معاونت چاہئے؟،جس پربیرسٹر شعیب رزاق نے بتایا کہ ارشد شریف کی ڈیڈ باڈی آج پہنچ جائے گی-

ارشد شریف کی موت،وزیراعظم کا کینیا کے صدر سے رابطہ ،شفاف تحقیقات کا مطالبہ

بیرسٹر شعیب رزاق نے عدالت سے استدعا کی کہ قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ارشد شریف کا قتل دو الگ ممالک کا معاملہ ہے، ابھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی ضرورت نہیں،ریاستی ادارے اس معاملے کو زیادہ بہتر حل کر سکتے ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وہ آج صرف اسی کیس کی سماعت کے لیے آئے ہیں، اس موقع پرڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہوا ہے،کینیا کی حکومت کی جانب سے رپورٹ آ جائے، اگر انہیں اس پر کوئی اعتراض ہوا تو اس کیس کو مزید سن لیا جائے۔

ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے۔ ترجمان پاک فوج

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انکوائری کے معاملے پر صحافتی تنظیموں کو آن بورڈ رکھا جائے،اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا-

جس کے بعد کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

قبل ازیں عدالت نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں ارشد شریف کیس کے سوا باقی تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی تھی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سیکرٹری داخلہ اور خارجہ کو ارشد شریف کی فیملی سے رابطے کا حکم دیا تھا۔

ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے