اسلام آباد: مرحوم صحافی اور اینکر ارشد شریف کی صاحبزادی علیزہ ارشد نے اپنے والد کی طرح صحافت کا آغاز کردیا ۔

باغی ٹی وی: والد ارشد شریف کی طرح اب ان کی جواں سالہ بیٹی علیزہ ارشد نے بھی صحافت کا انتخاب کرتے ہوئے ’اے آر وائی نیوز‘ پر بطور رپورٹر کیریئر کا آغاز کردیا، انہوں نے دارالحکومت اسلام آباد سے نیوز چینل کے اسٹاف رپورٹر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا ہے۔

علیزہ ارشد مرحوم صحافی کی پہلی اہلیہ سمعیہ ارشد کی بیٹی ہیں،ارشد شریف کو پہلی اہلیہ سے چار بچے تھے جس میں سے ان کی بیٹی اور بیٹا علی ارشد 18 سال سے زائد العمر ہیں۔


مرحوم ارشد شریف کی صاحبزادی علیزہ ارشد کی جانب سے والد کی طرح صحافت شروع کرنے پر متعدد شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ترقی اور حفاظت کے لیے دعائیں کی ہیں-

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے علیزہ ارشد کی رپورٹنگ کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے ٹوئٹ میں علیزہ ارشد کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ شاباش بیٹا۔ خوش کر دیا خوب محنت کرو ،خوب بڑھو۔ ابھی بہت سفر کرنا ہےآپ کا والد ایک بہت بڑا آدمی تھا، انشاللہ آپ ایک دن ان کا نام روشن کریں گی-


معروف صحافی اور اینکر صابر شاکر نے قبھی ارشد شریف کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان ٹی ٹی پی کے خلاف ثبوت دے،ہم اقدامات کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف …


https://twitter.com/SyedTah51256136/status/1679987738509029376?s=20
واضح رہے کہ ارشد شریف کو اکتوبر 2022 میں براعظم افریقہ کے ملک کینیا میں قتل کیا گیا تھا اور تاحال ان کے قتل کی تفتیش مکمل نہیں ہو سکی ارشد شریف تین دہائیوں تک صحافت سے وابستہ رہے، انہوں نے نہ صرف رپورٹنگ کی بلکہ ان کا شمار ملک کے مقبول ترین اینکرپرسنز میں بھی ہوتا تھا۔

حکومت عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے،سراج الحق

Shares: