برطانوی جریدے میں شائع آرٹیکل عمران خان کی اپنی تحریر نہیں،جیل حکام

جیل میں ملاقات کرنے والوں کی مکمل چیکنگ ہوتی ہے
0
150
Imran Khan

راولپنڈی: جیل حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی جریدے میں شائع ہونےو الا بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا آرٹیکل ان کی اپنی تحریر نہیں ہے۔

باغی ٹی وی : عمران خان کا آرٹیکل جیل سے نہیں نکلا، آرٹیکل چھپنے کے بعد جیل حکام نے معاملے کی چھان بین کی تھی ذرائع جیل حکام نے بتایاکہ عمران خان سے ملنے والوں کا مکمل اسکین کیا جاتا ہے، ان سے ملنے والوں کی مکمل ریکارڈنگ ہوتی ہے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر نے کہا کہ جیل میں ملاقات کرنے والوں کی مکمل چیکنگ ہوتی ہے، ایس اوپیزکے تحت ملاقات کرنے والے خالی ہاتھ آتے اور خالی ہاتھ جاتے ہیں،آرٹیکل جیل سے باہر جاتا تو بڑی کارروائی ہوچکی ہوتی، اڈیالہ جیل میں عمران خان کی کمرہ نما بیرک کو انتہائی سیکیورٹی زون قرار دیا گیا ہے اور 24گھنٹے بیرک کی سیکیورٹی کیمروں، جیل اسٹاف اور دیگر خفیہ آلات سے مانیٹرنگ جاری رہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والے ہر شخص کی جیل قوانین کے مطابق تلاشی لی جاتی ہے، اس کے علاوہ بیرک پر تعینات ہونےوالے سیکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی کے آغاز اور اختتام پر بھی تلاشی لی جاتی ہےعمران خان کو صرف کتابیں پڑھنے کی سہولت میسر ہے اور کتابیں بھی انہیں اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد دی جاتی ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ جیل بیرک میں بانی پی ٹی آئی کو کاغذ اور قلم کی سہولت میسر نہیں، کوئی ایسا ذریعہ انہیں مسیر نہیں ہے کہ عمران خان جیل میں کچھ لکھ سکیں اور ان کا لکھا ہوا جیل سے باہر جاسکے، اس لیے اس آرٹیکل میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ یہ آرٹیکل عمران خان نے خود لکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے برطانوی جریدے دی اکنامسٹ میں مضمون لکھا تھا اور ایک بار پھر الزام دُہرایا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہی امریکا کے دباؤ پر ان کی حکومت گرائی نگران حکومت نے کہا تھاکہ مبینہ طور پر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرٹیکل کے بارے میں جریدے کے ایڈیٹر کو لکھا جائے گا۔

Leave a reply