نئی دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے کلاؤڈ سیڈنگ کے ذریعے مصنوعی بارش کرانے کا تجربہ کیا گیا، تاہم شہر کے کسی حصے میں بارش نہ ہو سکی۔
بھارتی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور دھند کے خاتمے کے لیے منگل کے روز ’کلاؤڈ سیڈنگ‘ کی گئی، مگر یہ منصوبہ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق اس تجربے پر تقریباً 1 کروڑ 28 لاکھ روپے خرچ کیے گئے، تاہم اتنی بڑی لاگت کے باوجود بارش نہیں برسی۔تجربے کے دوران ایک مخصوص طیارے کے ذریعے نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں ’سلور آئیوڈائیڈ‘ سے بھرے شعلے فضا میں چھوڑے گئے، لیکن دونوں مرحلوں کے تجربات میں سے کسی سے بھی بارش نہیں ہوئی
یوکرین میں روسی افواج کی پیش قدمی جاری ہے، صدر پیوٹن
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
حیدرآباد میں ڈینگی کے مزید 201 کیسز، اموات میں اضافہ











