آرٹسٹوں کو سیاست اور سیاستدانوں میں کوئی دلچپسی نہیں کبری خان

میں اپنے خلاف ہونے والی ٹرولنگ پر اب خاموش نہیں رہوں گی
kubra khan

معروف اداکارہ کبری خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ فنکار ہر کسی کے لئے آسان ہدف ہوتے ہیں کسی کو کچھ سمجھ نہیں آتی تو کسی بھی فنکار کو کسی بھی وجہ سے رگید دیتے ہیں اور سوشل میڈیا پر وہ وہ کچھ لکھتے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا. میرے حوالے سے بہت بار ایسا ہو چکا ہے، لیکن کسی بھی بات میں حقیقت نہیں تھی جو لکھی گئی سوشل میڈیا پر. یہ تو ایک رواج ہی بن گیا ہے ہر چند دن کے بعد کسی ایک آرٹسٹ کو پکڑ لیتے ہیں یہ سوشل میڈیا پر پھر اسکو زلیل کرنے کی حد تک لکھتے ہیں.

”کبری خان نے کہا کہ میں اپنے خلاف ہونے والی ٹرولنگ پر اب خاموش نہیں رہوں گی” ، کبھی میرے سکینڈلز نکال دئیے جاتے ہیں تو کبھی کہہ دیا جاتا ہے فلاں سیاستدان سے تعلق ہے . تو میں بتا دوں فنکاروں کو کسی سیاستدان میں کوئی دلچپسی نہیں ہوتی. ہم اپنا کام کرتے ہیں اور ہمیں اپنا کام ہی کرنے دیا جائے فضول کی باتوں میں نہ الجھایا جائے. یاد رہے کہ عادل راجہ نامی ایک ریٹائرڈ فوجی نے کبری خان پر غلیظ قسم کے الزامات لگائے تھے .

میں نے اور کاجول نے بوس و کنار کے سینز آسانی سے کر لئے علی …

چائلڈ لیبر آج سے نہیں جب سے پاکستان بنا ہے تب سے ہے مسرت مصباح

عفان وحید اور سونیاحسین ایک ساتھ فلم میں

Comments are closed.