نئی دہلی: بھارت کی عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے وزیراعلیٰ کو نئی دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نےگرفتار کیا اروندکیجریوال پر منی لانڈرنگ کےالزامات ہیں ان پر بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نےشراب پالیسی میں دھوکہ دہی سےمتعلق منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔
اروندکیجریوال نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا، انہیں آج بھی اس معاملے پر پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا اروندکیجریوال نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
کیجریوال آزاد ہندوستان کی تاریخ میں گرفتار ہونے والے پہلے حاضر سروس چیف منسٹر بن گئے ہیں اور ان کی پارٹی نے کہا ہے کہ وہ اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔
قبل ازیں عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے نئی دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سیسوڈیا اور راجیہ سبھا (ایوان بالا) کے رکن سنجےسنگھ بھی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہوچکے ہیں۔
ترک مرکزی بینک نے شرخ سود میں اضافہ کر دیا
عام آدمی پارٹی کا کہنا ہےکہ بی جے پی کی قیادت عام آدمی پارٹی اور دیگر پارٹیوں کو جڑ سے ختم کرنا چاہتی ہے، کیجریوال پر الزامات کے پیچھے مودی کے سیاسی عزائم ہیں،جب سے اس معاملے کی تحقیقات شروع ہوئی ہیں،دو سال پہلے، اے اے پی لیڈروں اور وزراء پر 1000 سے زیادہ چھاپے مارنے کے باوجود ای ڈی یا سی بی آئی نے ایک روپیہ بھی برآمد نہیں کیا ہے۔