گزشتہ روز با لی وڈ اداکارہ آریا بینرجی پراسرار طور پر اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی تھیں۔
باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اداکارہ کی لاش کو جنوبی کولکتہ میں واقع ان کی رہائشگاہ پر جمعے کو دریافت کیا گیا۔
35 سالہ اداکارہ نے کم ازکم 2 بالی وڈ فلموں میں کام کیا تھا جن میں 2011 کی دی ڈرٹی پکچر اور 2010 کی لو، سیکس اور دھوکا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ممبئی میں کچھ ماڈلنگ پراجیکٹس میں بھی انہوں نے کام کیا تھا-
پولیس نے بتایا تھا کہ آریا بینرجی کا اصل نام دیودتہ بینرجی تھا اور وہ ستار نواز نکہیل بینرجی کی بیٹی تھیں پولیس کے مطابق اداکارہ اپنے گھر میں تنہا رہتی تھیں اور ان کی بہن سنگاپور میں مقیم ہے پولیس نے تیسری منزل پر واقع اس اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑ کر اندر رسائی حاصل کی تھی اور بیڈروم میں اداکارہ کی لاش کو دریافت کیا۔
پولیس نے یہ اقدام اس وقت کیا جب ملازمہ کو شک ہوا تھا کیونکہ بیل بجانے اور فون کالز پر کوئی جواب یا ردعمل سامنے نہیں آیا، جس پر اس نے پڑوسیوں کو آگاہ کیا اور انہوں نے پولیس کو طلب کیا۔
پولیس کے مطابق اداکارہ کی ناک سے خون بہا تھا اور الٹیاں بھی کی تھیں جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیجا جاچکا ہےاس حوالے سے اب تحقیقات جاری ہے اور موت کی وجہ کا تعین بھی پوسٹمارٹم کے بعد ہوگا۔
تاہم اب پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو قتل نہیں کیا گیا بلکہ الکحل کی زیادتی کی وجہ سے اداکارہ کی موت واقع ہوئی ہے-
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ و ماڈل آریا بینرجی عرف دیودتا بینرجی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ تصدیق کی گئی ہے کہ ان کی موت ‘قتل’ کا مقدمہ نہیں ہے۔
اس حوالے سے کولکتہ پولیس کے جوائنٹ کمشنر (کرائم) مرلی دھر شرما نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ اداکارہ و ماڈل جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ قتل کا کیس نہیں ہے، اداکارہ کی موت کے وقت ان کے معدے میں الکحل پایا گیا۔
کولکتہ پولیس کے ذرائع کے مطابق اداکارہ اپنے گھر ایک کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔
پولیس نے تیسری منزل پر واقع ان کے اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑ کر اندر رسائی حاصل کی تھی جہاں بیڈروم میں انہیں اداکارہ کی لاش ملی۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ اداکارہ کے گھر کی ملازمہ چندانہ داس ان کے گھر آئیں تھیں اور دونوں نمبرز پر کال کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اداکارہ کا ایک نمبر بند تھا جبکہ دوسرے نمبر پر کئی مرتبہ کال کے باوجود جواب موصول نہیں ہوا تھا۔
کئی فون کالز کے بعد جواب نہ ملنے پر اداکارہ کی ملازمہ کو تشویش ہوئی کیونکہ وہ فون کالز اور ڈور بیلز کا جواب نہیں دے رہی تھیں۔
ڈرٹی پکچر کی اداکارہ کی رہائشگاہ پر پراسرار حالات میں موت
بعدازاں ملازمہ نے اداکارہ کے پڑوسیوں کو بتایا جنہوں نے پہلے انہیں فون کیا اور پھر مقامی پولیس تھانے آگاہ کیا۔
پولیس عہدیدار نے کہا کہ ہم معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کوکلتہ پولیس اور فرانزک ڈپارٹمنٹ کے افسران نے آریا بینرجی کے گھر کا دورہ کیا تھا اور وہاں سے نمونے جمع کیے تھے۔
تاہم ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں قتل سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے پولیس نے اداکارہ کی ملازمہ سے بھی پوچھ گچھ کی جس نے بتایا کہ اداکارہ اکیلی رہتی تھیں اور اپنے کام سے کام رکھتی تھیں۔
مقامی افراد کا کہنا تھا کہ آریا بینرجی جودھ پور پارک کے علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کے پڑوسیوں سے گھلتی ملتی نہیں تھیں وہ تنہا رہتی تھیں اور انہیں کبھی کبھی رہائش گاہ سے باہر جاتے دیکھا جاتا تھا۔
اداکارہ و ماڈل اکثر کھانا بھی آن لائن منگواتی تھیں، پولیس یہ تحقیقات بھی کررہی ہیں کہ ان کی موت سے قبل 24 گھنٹوں میں کھانا ڈیلیور کرنے کون آیا تھا اور انہوں نے گزشتہ چند روز میں کس سے بات یا ملاقات کی تھی۔