کوئٹہ جناح ٹاؤن میں سربراہ بی این پی عوامی اور سابق صوبائی وزیر اسد بلوچ کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔
باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق دستی بم گھر کے قریب گرا اور زوردار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، جناح ٹاؤن میں دستی بم حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے علی مسجد میں خودکش حملہ کرنے والا سہولت کار انسداد دہشت گردی پولیس کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز خیبر کے علاقے سور کمر میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد ابوذر آفریدی جو کہ علی مسجد کا خودکش حملہ آور تھا مارا گیا۔
مڈغاسکراسٹیڈیم میں بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی
پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گرد ابوذر کا تعلق لنڈی کوتل کے علاقے سلطان خیل سے تھا جس کی لاش کو جمرود اسپتال پہنچایا گیا۔ 25 جولائی کو خیبر کی علی مسجد میں دو خودکش حملہ آوروں کا تعاقب کرتے ہوئے خودکش حملہ آور نے اپنے پیچھے دھماکا خیز مواد پھینکا جس سے زوردار دھماکہ ہوا، جس میں ایڈیشنل ایس ایچ اور عدنان آفریدی شہید ہوگئے۔