عدالت یقین دہانی کروائے پیشی کے موقع پراسد قیصر کو گرفتار نہیں کیا جائیگا،وکیل

0
51
asad qaisar speaker

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ،عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر اسد قیصر کے خلاف تھانہ سنجانی میں درج مقدمہ کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی .اسد قیصر کے وکیل شیر افضل مروت عدالت کے روبرو پیش ہوئے، اسد قیصر کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی گئی، وکیل نے کہا کہ موجودہ حالات ایسی ہیں کہ اسد قیصر کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کیا جا سکتا ہے،عدالت یقین دہانی کروائے کہ عدالت پیشی کے موقع پر گرفتار نہیں کیا جائے گا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت ایسی کوئی یقین دہانی نہیں کروا سکتی اسد قیصر کو پیش کریں ،عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا

سماعت میں وقفہ کے بعد دوبارہ آغازہوا، عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 5 جون تک توسیع کر دی ،وکیل شیر افضل نے کہا کہ ہم نے انویسٹیگیشن جوائن کر لی ہے،جج نے یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ جس بنیاد پر التوا مانگا جارہا ہے وہ تسلی بخش ہے یا نہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی اس حوالے سے موجود ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی جانب سے دائر درخواست میں کیا لکھا ہے،وکیل شیر افضل نے کہا کہ عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا ،موجودہ حالات آپکو پتہ ہیں ،کیسے حالات چل رہے ہیں ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست میں تو ایسا کچھ نہیں لکھا ہے،مجھے حالات کا نہیں پتہ، وکیل نے کہا کہ ایک اور درخواست دے دیتے ہیں، اسد قیصر کے وکیل شیر افضل مروت کی جانب سے استثنی کی نئے گراؤنڈز پر درخواست دائرکر دی گئی،عدالت نے استثنی کی نئی درخواست پر اسد قیصر کی استثنی کی درخواست منظور کر لی ،عدالت نے کیس کی سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی گرفتاری کے خلاف اور طلبی سہولیات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل سے دو جون کو میڈیکل رپورٹ طلب کر لی ،وکیل شہر یار آفریدی نے عدالت میں کہا کہ شہریار آفریدی کے بچوں کو جیل میں ملنے کی اجازت دی جائے،جیل کی شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، شہریار آفریدی گرفتاری کے وقت گرے تھے ان کا بائیں بازو مفلوج ہو چکا ہے،جیل میں آٹھ بائی آٹھ کے سیل میں رکھا گیا ہے چکی پسوائی جا رہی ہے،

اسٹیٹ کونسل نے عدالت میں کہا کہ شہریار آفریدی کو آئی نائن کے مقدمہ میں بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے، وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ شہریار آفریدی کو جیل میں اے کلاس فراہمی کی ہدایت کی جائے، شہریار آفریدی کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے،

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

Leave a reply