اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج

عدالت کی جانب سے عدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر کی ضمانت خارج کی گئی
0
154
asad umar

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں نامزد سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

باغی ٹی وی : انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں نامزد اسد عمر کی عبوری ضمانت پر سماعت کی جبکہ پی ٹی آئی رہنما عدالت میں حاضری کے لیے پیش نہیں ہوئے، عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کر دی، عدالت کی جانب سے عدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر کی ضمانت خارج کی گئی۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر عبوری ضمانت کے بعد عدالت پیش نہیں ہوئے تھے، تھانہ شادمان پولیس نے اسد عمر کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

دھاندلی کے الزامات،سابق کمشنر راولپنڈی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے دیگر مقدمات میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کا حکم دے دیا۔

عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔

Leave a reply