تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آزادی اور اپنے آئینی حقوق کیلئے نکلے تھے اور ہم نکلتے رہیں گے، ہم یہ جنگ آخری دم تک لڑتے رہیں گے،
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی تضحیک اور کے پی کے ہاؤس حملہ فیڈریشن پر حملہ ہے یہ آرٹیکل 6 کے حق دار ہے۔آئی جی اسلام آباد اپنی وردی اتارو پھر میں تمہیں تمھاری اوقات بتاؤں جس طرح عوام پر بربریت کی گئی عوام کو پیغام دیا گیا کہ تم دو ٹکے کے نہیں ہو،یہ مسئلہ اب صرف وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا نہیں بلکہ پورے صوبے کا بن گیا ہے لیکن ہم کوئی ایسی بات نہیں کریں گے ہم صوبائیت پر یقین نہیں رکھتے ہم آئین پاکستان پر یقین رکھتے ہیں اور اس کی حفاظت کریں گے،پی ٹی ایم کا ایجنڈا دیکھ کر ہی قومی جرگہ میں شرکت کا فیصلہ کریں گے، ہمارے پانچ بنیادی نکات ہیں،آئین کی حکمرانی. آزاد عدلیہ. با اختیار اور جمہوری پارلیمنٹ. سویلین سپرمیسی. قانون کی بالادستی.
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ فیڈریشن نے رینجرز اور پولیس کے ذریعے خیبرپختونخوا ہاؤس پر حملہ کیا یہ ہاؤس خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی ملکیت ہے یہ اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس پر حملہ نہیں بلکہ یہ صوبہ خیبرپختونخوا پر اور اسکی عوام پر حملہ تھا ۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس وفاق میں پختونخوا کی عوام کی نشانی تھی اسے سیل کر دیا گیا ہے یہ خیبرپختونخوا کی عوام کی تضحیک ہے اس وقت آئینی ترامیم پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے آپ چھوٹے چھوٹے ایشوز پر بات مت کریں ۔