ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کرنے کے خلاف اسد قیصر اور ملک انور تاج کے خلاف کیس, وکیل شیرافضل مروت کے ہمراہ عدالت پیش ہو گئے،

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں اسد قیصر اور انور تاج نے درخواستِ ضمانت دائر کردی ،وکیل شیرافضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے لیے حالات کافی مشکل ہیں، ضمانت منظور کرکے آگلی تاریخ لمبی دے دیں، عدالت نے اسد قیصر اور انور تاج کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسد قیصر کو ہدایت کی کہ خان صاحب شامل تفتیش ہوجائیں،پھر میں نے خان صاحب کہہ دیا، اسد قیصر خان ہیں،

جج طاہرعباس سِپرا نے اسد قیصر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت نے آپ سے فیس تو نہیں لی ؟ اسد قیصر نے کہا کہ وکیل مجھے چائے بھی پلا رہے اور برگر بھی کھلا رہے، وکیل شیر افضل نے کہا کہ اسد قیصر کا وکیل بننا سعادت کی بات ہے، جج طاہرعباس سِپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو ایسی سعادت بار بار دے، عدالت نے دس دس ہزار روپے مچلکوں کے عوض 29 مئی تک اسد قیصر اور انور تاج کی ضمانت منظور کرلی ،پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر اور ملک انور تاج کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

Shares: