اسلام آباد ہائیکورٹ: سابق اسپیکر اسد قیصر کے خلاف صوابی میں درج اینٹی کرپشن کا مقدمہ کیس کی سماعت ہوئی
اسد قیصر کی صوابی کے مقدمے میں دس روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی،عدالت نے اینٹی کرپشن کو دس روز تک اسد قیصر کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دے دیا، عدالت نے اسد قیصر کو پچاس ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا، عدالت نے اسد قیصر کو شامل تفتیش ہونے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا،
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انور تاج والا ہی آرڈر کر رہے ہیں ، عدالت نے اسد قیصر کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کو آپ نہیں تھے تو درخواست گزار کو تو آنا چاہیے تھا ، وکیل شر افضل مروت نے کہا کہ معاون وکیل آیا ہوا تھا لیکن وہ بہتر طریقے سے عدالت کو آگاہ نہیں کرسکا ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی ،اسد قیصر اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، جمعے کو عدم پیروی کی بنا پر عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت خارج کر دی تھی عدالت نے اسد قیصر کی دس روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی
واضح رہے کہ نومئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنا شروع کر دی ہے، واقعات میں ملوث شرپسندوں کیخلاف کاروائی جاری ہے، اسد قیصر پر بھی مقدمے درج کئے گئے ہیں، پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کے حوالہ سے پریس کانفرنس کی تھی تو اسد قیصر ساتھ تھے لیکن خاموش رہے تھے، آج اسد قیصر نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی میں ہی ہیں اور پرویز خٹک کے ساتھ نہیں جا رہے،
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں