اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ریلوے ایم ایل کا فنانس کہاں سے لائے گی،سالانہ اربوں کا خسارہ ہورہا ہے،جس پر شیخ رشید نے عدالت میں جواب دیا کہ 5 سال میں ریلوے کا خسارہ ختم ہو جائے گا حکومت پنشن لے لے توخسارہ آ ج ہی ختم ہو جائے گا
شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل
ایم ایل ون کے حوالہ سے شیخ رشید نے عدالت میں کہا کہ وزارت منصوبہ بندی تعاون نہیں کررہی۔ جس پر عدالت نے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کو طلب کرلیااور آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم سناتے ہوئے سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کردی
عدالت نے پلاننگ ڈویژن ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کے لیےرپورٹ طلب کر لی،آئندہ سماعت پر وزیر منصوبہ بندی اور سیکریٹری کو بھی طلب کرلیا گیاوزیرریلوےسےادارےکومنافع بخش بنانے کے لیےبزنس پلان طلب کر لیا گیا،








