اسد عمر کا سراج الحق سے الزام پر معافی مانگنے کا مطالبہ،بھجوایا نوٹس

asadsiraj

امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر پر بیرونِ ملک دولت رکھنے کا الزام ،مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

اسد عمر نے سراج الحق سے الزام پر فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا،اسد عمر کی جانب سے کہا گیا کہ میرے وکلاء نے بے بنیاد الزام تراشی پر سراج الحق کو نوٹس بھجوا دیا ہے،سراج الحق اپنے الزام پر کھلے عام معافی مانگیں گے یا انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا، سراج الحق قوم کو یہ بھی بتائیں کہ انہیں یہ غلط معلومات کس نے فراہم کیں،

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ میرے پاس فہرست ہے جس میں 18 لوگوں کے اکاؤنٹ میں 4 ہزار ارب روپے بینکوں میں پڑے ہیں ان لوگوں میں زرداری صاحب، بلاول صاحب، نوازشریف، شہبازشریف، عمران خان، عمرایوب، اعظم سواتی، پرویزالٰہی، پرویزخٹک، شاہ محمودقریشی، اسد عمر شامل ہیں

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

Comments are closed.