اسد عمر کا جھنگ میں پاور شو ناکام ،3 ایم این اے ،6 ایم پی اے 4 ہزار کرسیاں بھی نہ بھر سکے

با غی ٹی وی ،جھنگ (عظیم حمید نامہ نگار)اسد عمر کا جھنگ میں پاور شو ناکام ،3 ایم این اے ،6 ایم پی اے 4 ہزار کرسیاں بھی نہ بھر سکے
تفصیل کے مطابق جھنگ پی ٹی آئی کے تین ایم این اے چھ ایم پی اے پاور شو کرنے میں نا کام شفقت شہید گراؤنڈ میں اسد عمر جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا جلسہ بری طرح ناکام پنڈال میں چار ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ مقامی تنظیم نے کیا ھے تاھم کرسیاں بھرنے میں تین ایم این اے ،چھ ایم پی اے اور تحریک انصاف کی تنظیم ناکام ھوگئی ھے کیونکہ جلسہ عوامی توجہ حاصل نہ کرسکا،پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اسد عمر کی آمد کے موقع پر جھنگ کو چارو طرف سے بند کردیا گیا جھنگ گوجرہ پاٹک بند ،کچہری چوک بند ،کالج چوک بند، اسٹیشن چوک بند، چوبرجی چوک بند ،جھنگ پورے کا پورا بند رہا ،جھنگ کے عوام کے راستے ہر طرح سے پورا دن بند رہے آج جھنگ کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں کو جیل بنا کر پورا دن گزارا.

Comments are closed.