باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اجلاس کی صدارت کریں گے۔

پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا یہ اجلاس بروز بدھ 8 جولائی 2020, 3.30 بجے دن پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے 23 ویں سیشن کے ایجنڈے اور دوران سیشن ضابطہ کار کے تحت نظم و ضبط کو قائم رکھنے کے متعلق امور پر بات کی جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء پرویز خٹک، مخدوم شاہ محمود حسین قریشی، اسد عمر، ڈاکٹر شیرین مزاری، چوھدری طارق بشیر چیمہ، سید امین الحق، شیخ رشید احمد، وزیر مملکت علی محمد خان اور وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر ظہیر الدین بابر کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے

جی ڈی اے سے غوث بخش خان مہر، بلوچستان عوامی پارٹی سے خالد حسین مگسی، بلوچستان نیشنل پارٹی سے محمد اختر مینگل اور محمد اسلم بھوتانی بھی مدعو کئے گئے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی پارلمنٹیرین کے پارلیمانی رہنما راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، پاکستان مسلم لیگ ن کے خواجہ محمد آصف، سردار ایاز صادق اور رانا ثناء اللہ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے

متحدہ مجلس عمل پاکستان سے شاہدہ اختر علی، جمہوری وطن پارٹی سے نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے امیر حیدر اعظم خان بھی مدعو کئے گئے ہیں. تمام اراکین پارلیمنٹ کو اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں.

Shares: