اسدالدین اویسی نے دیا آرایس ایس کو کرارا جواب
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے آر ایس ایس رہنما کو کرارا جواب دے دیا ہے۔ آرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت ایک ہندو راشٹریہ ہے۔
بھارتی مسلمانوں کی جانیں کیسے بچائی جا سکتی ہیں، اویسی نے بتا دیا
اسدالدین اویسی نے بھاگوت کے جواب میں کہا کہ بھاگوت ہندوستان میں میری تاریخ کو مٹا نہیں سکتے اور انہ ہی اس کا نام تبدیل کر کے ہندو رکھ سکتے ہیں۔ایسے نہیں چلے گا۔وہ اس بات پر اصرار نہیں کرسکتا کہ ہماری ثقافت ، عقائد ، مسلک اور انفرادی شناخت سبھی کو ہندو مذہب کے ذریعہ اختیار کیا جانا چاہئے۔
اسدالدین اویسی نے مزید کہا کہ بھارت نہ کبھی ہندو راشٹریہ تھا، نہ ہے اور نہ بنے گا۔ ان شاءاللہ
بھارت، اکبر الدین اویسی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آرایس ایس سربراہ نے بھارتی ریاست اڑیسہ کے بھونیشور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت ایک ’ہندو راشٹر‘ ہے۔موہن بھاگوت نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مسلمان سب سے زیادہ بھارت میں خوش ہیں، ایسا کیوں ہے؟ کیونکہ ہم ہندو ہیں۔
اترپردیش دہشتگردی کا ا ڈہ بن چکا ہے. اسدالدین اویسی نے ایسا کیوں کہا؟
یاد رہے کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاًمسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ ہے۔2002میں بھارتی گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کر دیا گیاتھا۔ اب ہجومی تشدد کی آڑ میں بھی مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔