وڈھ : تعلیم سمیت علاقے کے دیگر مسائل کے حل کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں-اسد اللہ خان مینگل

خضدار،باغی ٹی وی( حبیب غلامانی کی رپورٹ )وڈھ میں مینگل قبیلے سربراہ سردار اسد اللہ خان مینگل نے کہا ہے کہ تعلیم سمیت علاقے کے دیگر مسائل کے حل کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں،تعلیم سمیت دیگر علاقائی مسائل کے حل کے حوالے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سردار مینگل کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سرکاری آفیسران بلا امتیاز کام کریں، مینگل کوٹ قبیلے اور علاقے کا ہر فرد انہیں کے ساتھ تعاون کے لیے تیارہے اگر کہیں پر بھی انہیں مشکلات پیش آرہی ہوں تو اس حوالے سے براہ راست مینگل کوٹ کو آگاہ کیا جائے ،سردار مینگل کا کہنا تھا کہ چئیرمین ایم سی وڈھ کے منصب کے چارج سنبھالنے کے تقریب میں سرکاری آفیسران قبائلی عمائدین بلوچستان نیشنل پارٹی اور اتحادی جماعت کے رہنماؤں اور کارکناں کی شرکت پر خوشی ہوئی ، تقریب میں علاقے کے اجتماعی مسائل کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کے بعد امید کرتا ہوں کہ قبائلی عمائدین سیاسی رہنما، نوجوان نسل اور دیگر مکاتب فکر کے رہنما تعلیم صحت سمیت دیگر بینادی مسائل پر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان مسائل کے حل کے لیے بھرپور محنت کریں گے ،وڈھ میں تعلیم کے حوالے سے کوٹ مینگل کی واضح پالیسی ہے کہ علاقے میں تعلیم کے حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، کیونکہ یہ عمل نسلوں کے سدھار کا ضامن ہے، تعلیم کے حوالے سے کہیں پر کوئی بھی کوتاہی نظر آئے تو فوری طور پر اس حوالے سے کوٹ مینگل سے رابطہ کیا جائے اور اسطرح کوتاہیوں کو میں خود چیک کرونگا ، جاری بیان میں سردار مینگل کا کہنا تھا کہ علاقہ ہمارا اپنا ہے اور ان مسائل کے حل کے لیے ہمیں ہی میدان میں آنا ہوگا، نہ کہ کوئی یہاں آکر ہمارے مسائل حل کرسکتا ہے

Leave a reply