اثاثہ جات ریفرنس،پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت پر فرد جرم عائد

اثاثہ جات ریفرنس،پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت پر فرد جرم عائد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اثاثہ جات ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی

عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما، رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اوردیگرکیخلاف فرد جرم عائد کر دی، پی پی رہنما خورشید شاہ اور دیگر نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے کیس کی سماعت گیارہ دسمبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے نیب گواہوں کو طلب کر لیا

خورشید شاہ کو پچھلے سال 18 ستمبر کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا،تاہم خورشید شاہ ایک سال سے زائد عرصہ سے مسلسل این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں۔

خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے

Comments are closed.