اثاثہ جات ریفرنس،مشیر وزیراعلیٰ پر عدالت نے فرد جرم عائد کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعجاز جکھرانی آمدن سے اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی

صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی پر فرد جرم عائد کر دی گئی،اعجاز جکھرانی سمیت 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ،اعجاز جکھرانی سمیت 5 ملزمان پر 78 کروڑ سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے

اعجاز جکھرانی سمیت ملزمان نے الزام ماننے میں انکار کر دیا،اعجاز جکھرانی کا کہنا تھا کہ ہم پر سیاسی انتقام کے طور پر ریفرنس بنایا گیا ہے،ہم ان الزامات کونہیں مانتے،

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز احمد جکھرانی کی نام ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

وکیل درخواستگزار نے کہاکہ اعجاز احمد جکھرانی کا نام سیاسی انتقام اور بدنیتی کی بنا پر ای سی ایل میں شامل کیاگیا،کیسز کی انکوائری پر نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا جا سکتا،عدالت سے استدعا ہے کہ ای سی ایل سے نام کرنے کاحکم دیا جائے ۔

سندھ ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز احمد جکھرانی کانام ای سی ایل سے نام خارج کرنے کا حکم دیدیا۔

نیب کی سندھ میں ایک اور بڑی کاروائی،پی پی رہنما گھروں سے فرار

Shares: