اساتذہ سڑکوں پہ،طلباء گھروں میں،حکومت ہوش کے ناخن لے

0
60

قصور
اساتذہ اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پہ در بدر ،طلباء گھروں میں،حکومت ہوش کے ناخن لے،طلباء کے والدین کی پنجاب گورنمنٹ سے اپیل

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور کے اساتذہ بھی اپنے حقوق کی خاطر سڑکوں پہ مارے مارے پھر رہے ہیں اور در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اساتذہ کی اسی غیر حاضری کی بدولت طلباء گھروں میں بیٹھے ہیں اور ان کی پڑھائی کا حرج ہو رہا ہے
طلباء کے والدین نے پنجاب گورنمنٹ سے ہوش کے ناخن لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ انسانی شعبہ کے سب سے معتبر شعبے کے لوگوں کو ذلیل نا کیا جائے اور سرکار اپنی اشرافیہ کے اخراجات کم کرکے اساتذہ و تعلیمی سٹاف کو مذید سہولیات دے ناکہ اس طرح سڑکوں پہ ذلیل کیا جائے اور مار پیٹ کا نشانہ بنائے جائے اگر گورنمنٹ اتنی ہی کفایت پسند ہے تو پہلے اپنے اعلی عہدیداران سے کام کا آغاز کیا جائے نا کہ مستقبل کے معماروں کے اساتذہ سے

Leave a reply