شیخ رشید نےکہا ہے کہ تمام آئینی ادارے سپریم کورٹ کے حکم کے ماتحت ہیں، اور الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلوں کا پابند ہے۔
باغی ٹی وی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کیا ہے شیخ رشید نے لکھا کہ تمام آئینی ادارے سپریم کورٹ کے حکم کے ماتحت ہیں، اور الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلوں کا پابند ہے، آئین کی واضع تشریح کا اختیار بھی سپریم کورٹ کے پاس موجود ہے۔
عوام مسلم لیگ کے سربراہ نے ایکس بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کی 63A کی واضع تشریح نے حکومت کی خواہشوں پر پانی پھیر دیا جبکہ حکومت کی منصوبہ بندی بھی دھری کی دھری رہ گئی ہے ایسا دکھائی دیتا ہے کہ حکومت خود اپنے ہی پھندے میں پھنسنے جارہی ہے، اگر سپریم کورٹ نے یہ کہہ دیا کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا تو پھر مزید پچیدگیاں پیدا ہو جائیں گی۔
شیخ رشید احمد نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر تک سیاست میں شدید قسم کا اتار یا چڑھاؤ آ سکتا ہے، جمہوریت تماشہ بھی بن سکتی ہےنام نہاد اسمبلیاں مزید بحران کا شکار بھی ہو سکتی ہیں۔