پروفیسر اصغر زیدی کیخلاف بڑا ایکشن، عہدہ واپس لے لیا گیا
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں عمران خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت کا معاملہ ، ن لیگ قیادت نے گورنر پنجاب کو وائس چانسلر جی سی یورنیورسٹی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی
لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر نے تعلیم گاہ کو کیوں سیاسی جلسے کے طور پر استعمال ہونے دیا تحقیقات اور کاروائی کی جائے، یونیورسٹیز کو نیا ایس او پیز جاری کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے مطابق کسی بھی یونیورسٹی کو سیاسی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے وائس چانسلر سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا ہے کہ بطور یونیورسٹی چانسلر وائس چانسلر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، کسی بھی درسگاہ کو سیاسی اکھاڑا نہیں بننے دیا جائے گا،
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پروفیسر اصغر زیدی کو وائس چانسلر سرچ کمیٹی سے ہٹا دیا ،ہائیرایجوکیشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایچ ای سی کی جانب سے کہا گیا کہ قائداعظم یونیورسٹی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی وائس چانسلر سرچ کمیٹی میں پروفیسر اصغر زیدی شامل تھے،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سرچ کمیٹی میں بھی پروفیسر اصغر زیدی شامل تھے،پروفیسر اصغر زیدی کی جگہ ڈاکٹر شعیب میر سرچ کمیٹی میں شامل کر دیئے گئے
قبل ازیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے اپنے خلاف کارروائی کے مطالبے کو چھوٹی ذہنیت قرار دے دیا ، وی سی جی سی یو اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، ایسا موضوع جس سے طلبا کی بہتری ہو اس پر کوئی بھی سیاسی شخصیت یہاں آ کر بات کر سکتا ہے، تقریب میں دور جدید کے لیئے درکار ہنر پر بات ہوئی، اگر اس پلیٹ فارم پر کوئی سیاسی نقطہ نظر سامنے آتا ہے تو اس سے پریشانی نہیں
قبل ازیں وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی کا ادارے کو تحریک انصاف کا سیاسی اکھاڑا بنانے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی ،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی نے ادارے کو تحریک انصاف کا سیاسی اکھاڑا بنانے کی کوشش کی ہے عمران خان کو اپنا سیاسی قائد کہا عمران خان نے اپنی تقریر میں سیاسی اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے اداروں کی توہین کی جس سے بچوں اور والدین میں گہری تشویش پائی جاتی ہے یونیورسٹیوں میں والدین بچوں کو اعلیٰ تعلیم اور اخلاقیات کے لئے بھیجتے ہیں ایک اچھے ادارے کو سیاسی فائدے اور بیانے کی تشکیل کے لئے استعمال کرنا ادارے کی ساکھ کے لئے زہر قاتل ہے پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان تعلیمی ادارے کے بے حرمتی پر وائس چانسلر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے
وفاقی وزیر احسن اقبال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت راوین مجھے بیحد دکھ پہنچا ہے جس طرح GC یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کر دیا گیا۔ مادر علمی زہر آلود اور نفرت انگیز تقریر کی جگہ نہیں ہوتی۔ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے عمران نیازی کو جلسہ کرنے کی اجازت دیکر تعلیمی ادارے کا تقدس پامال کیا ہے۔
بحیثیت راوین مجھے بیحد دکھ پہنچا ہے جس طرح GC یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کر دیا گیا۔ مادر علمی زہر آلود اور نفرت انگیز تقریر کی جگہ نہیں ہوتی۔ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے عمران نیازی کو جلسہ کرنے کی اجازت دیکر تعلیمی ادارے کا تقدس پامال کیا ہے۔
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) September 26, 2022
گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مُلک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے۔بچے ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں سیاست میں دھکیلنے اور جامعات میں سیاسی جلسوں کی کوئی گنجائش نہیں۔طلباء کو سیاست کیلئے استعمال کیا گیا اور اِن کی حاضری یقینی بنانے کے لیے اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی گئی
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے جی سی یو میں خطاب کیا تھا جس کے بعد ن لیگ کی جانب سے جی سی کے وائس چانسلر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا اور ٹویٹر پر اصغر زیدی کے خلاف ٹرینڈ بھی چلایا گیا تھا
جی سی ویمن یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب
جی سی یونیورسٹی کا 120واں سالانہ سپورٹس میلہ سجا دیا گیا –
جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت
راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم
سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،