سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم پر مہنگائی مسلط کرنے والی پارٹیوں کو باریاں لگانے کا کوئی حق نہیں، حکمران خود عیاشیاں کرتے ہیں عوام کو کہتے ہیں صبر کرو جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ عوام بیدارہوچکے، خاندانوں کی حکمرانی اور باریوں کے راستے بند ہوچکے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ خاندانوں پر مشتمل سیاسی جماعتیں سٹیٹس کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں، اشرافیہ کو عوام کی حکمرانی ڈراؤ نے خواب کی طرح لگتی ہے، استحکام اور امن کا راستہ پولنگ سٹیشن سے ہوکر گزرتا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کی گاڑیوں میں جلنے والا تیل غریبوں کا خون پسینہ ہے، عوام ظلم و ناانصافی کے خلاف جدوجہد تیز کریں۔سراج الحق نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 76 برسوں سے برہمن، شودر کا نظام چل رہا ہے، عوام کو کسی جابر اور ظالم کے سامنے جھکنے یا ڈرنے کی ضرورت نہیں۔سراج الحق نے مزید کہا کہ عوام 8 فروری کو نورا کشتی اور منافقت کی سیاست دفن کر دیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن التوا سے متعلق سینیٹ قراردادوں کی کوئی اہمیت نہیں، الیکشن التوا کی قراردادوں سے ایوان کا وقار مجروح ہوا، جماعت اسلامی اقتدار میں آکر مہنگائی ختم کرے گی، سود پر پابندی لگا کر معیشت کو سنوارے گی۔

- Home
- پاکستان
- اسلام آباد
- اشرافیہ کو عوام کی حکمرانی ڈراؤ نے خواب کی طرح لگتی ہے،سراج الحق







