آسٹریلیا میں جاری ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا آغاز غیر معمولی رہا، جہاں پرتھ میں پہلے ہی روز بیٹنگ لائنیں یکے بعد دیگرے پست ہوتی گئیں اور مجموعی طور پر 19 وکٹیں گر گئیں۔ تیز رفتار گیندبازی نے دونوں ٹیموں کے بیٹرز کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مگر آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ نے بنیادیں ہلا دیں۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم دو سیشنز میں صرف 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اسٹارک نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 7 وکٹیں اپنے نام کیں، برینڈن ڈوگٹ نے 2 اور کیمرون گرین نے ایک وکٹ حاصل کی۔پہلی اننگز میں ہیری بروک 52 اور اولی پوپ 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ زیک کرالی اور جو روٹ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔ ٹیم صرف 32.5 اوورز میں 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بیٹنگ بھی غیر مستحکم دکھائی دی۔ ابتدائی اوور میں ہی جیک ویدریلڈ جوفرا آرچر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ پوری اننگز کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی بھی انگلش گیندبازی سے پریشان رہے۔ الیکس کیری 26، کیمرون گرین 24 اور ٹریوس ہیڈ 17 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کپتان اسٹیو اسمتھ اور عثمان خواجہ بالترتیب 17 اور 2 رنز بنا سکے۔انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ برائیڈن کارس اور جوفرا آرچر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا لیے ہیں، جبکہ میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے

بھارتی دفاعی ناکامیاں: سازش کے بیانیے یا اندرونی کمزوریوں کی پردہ پوشی؟

اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: پاکستانی پہلوان محمد گلزار نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

نوبیل انعام لینے پر ماریا کورینا کو مفرور قرار دیا جائے گا، وینزویلا حکومت

ٹرمپ کی امن معاہدہ قبول کرنے کی خواہش، زیلنسکی کی مشاورت جاری

Shares: