قصور
ڈپٹی کمشنر عمران علی نے اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقررکر دیں اور حکم دیا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلعی حکومت کے مقررہ کردہ ریٹس پر عملدرآمد کو ہرصورت یقینی بنائیں

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں جن میں آٹا تھیلہ 10کلو گرام، آٹا تھیلہ 20 کلو گرام بمطابق گورنمنٹ پالیسی، بناسپتی گھی (پیکٹ) فی کلو گرام بمطابق گورنمنٹ پالیسی، چاول سپر باسمتی 250 رویہ، دال چنا باریک 265روپیہ،دال چنا موٹی 285روپیہ، دال مسور موٹی 260روپیہ فی کلو گرام،دال ماش دھلی ہوئی 440 روپیہ فی کلو، دال مونگ 370روپیہ فی کلو،سیاہ چنا باریک 270روپیہ فی کلو، سیاہ چنا موٹا 280روپیہ فی کلو، سفید چنے باریک 255 روپیہ فی کلو، سفید چنے موٹے 360روپیہ فی کلو،بیسن280روپیہ فی کلو گرام‘ چینی فی کلو گرام بمطابق گورنمنٹ پالیسی، روٹی تندوری 100گرام 14روپیہ،سادہ نان100گرام 20روپیہ، گوشت بڑا (بیف) 800 روپیہ فی کلوگرام، گوشت بڑا (بیف بون لیس) 900روپیہ فی کلوگرام، گوشت چھوٹا (مٹن) 1600روپیہ فی کلوگرام، دودھ فی لٹر 160روپیہ ، دہی 180 روپیہ فی کلو گرام، گوشت برائلر، انڈے سبزی و پھل بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے
ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ جاری کردہ سرکاری نرخناموں کو مارکیٹوں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کروایا جائے اور ضلعی حکومت کے مقررہ کردہ ریٹس پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کمی وکوتاہی کو برداشت نہیں کی جائے گا دکاندار حکومت کی طرف سے مقرر کردہ چینی کے ریٹس کو دُکانوں پر نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور مقررہ ریٹس پر چینی کی فروخت کو یقینی بنائیں
تاہم چھوٹے دکانداروں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بڑے دکاندار اور ڈیلر ہمیں سرکاری ریٹس پر چیزیں نہیں بیچتے تو پھر ہم کیسے مہنگی چیزیں خرید کر سستی بیچیں؟
دکانداروں نے بڑے بیلک مارکیٹنگ مافیا کو لگام ڈالنے اور تمام اشیا ضروریہ کی سرکاری ریٹس پر فراہمی کو یقینی بنانے کی استدعا کی ہے

Shares: