مسیحی برادری کے قائدین پر حملہ، طاہر اشرفی کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں پادری کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیاہے
مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں گذشتہ روز پشاور میں فائرنگ کے باعث قتل ہونے والے پادری ولیم سراج کی آخری رسومات کی ادائیگی کردی گئی، جس میں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی جمشید تھامس نے بھی شرکت کی جمشید تھامس کا کہنا تھا کہ واقعےکی جلد تفتیش مکمل کی جائےگی اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پشاور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ یہ ایک پاکستانی کا قتل ہے،پاکستان ہم سب کا ہے،پشاور نے بہت قربانیاں دی ہیں،دشمن نہیں چاہتے یہاں امن ہو،8000 مسلم علماء دہشت گردی میں شہید ہوئے ہیں،ہمیں پاکستانی ہونے کی سزا دی جارہی ہے، پادری کے قتل میں ملوث مجرم جلد گرفتار ہو جائے گا،
علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں پاکستان علماء کونسل کے یوم تاسیس کی تقریبات 22 فروری سے 25 فروری تک ہوں گی ۔27 فروری کو لاہور میں عظیم الشان علماء و مشائخ کنونشن منعقد کریں گے اسلامی تعاون تنظیم وزراء خارجہ کانفرنس 22 مارچ کو اسلام آباد میں ہو گی ۔ پیغام اسلام کانفرنس رمضان المبارک کے بعد ہو گی۔ شادیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے بارات کے ہجوم کو کم یا ختم کرنے پر توجہ دینی ہو گی
قبل ازیں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پادری کا قتل افسوسناک ہے،مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جھنڈا اقلیتوں کے مساوی حقوق کے وعدے کے ساتھ بنایا گیا تھا، کیا کوئی ایسی چیز ہے جو حکومت کے تحت صحیح طریقے سے کام کر رہی ہے؟بے حس اور پتھر دل حکومت پشاور میں متاثرین کے اہل خانہ سے ملے، حکومت مسیحی برادری کو تسلی دے اور اس وقت ان کے ساتھ کھڑی ہو ،
If I had a shred of hope in this insensitive & stony-hearted regime, I’d tell them to not only visit the families of the victims in Peshawar, but to console the Christian community & stand with them at a time when they need it the most.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 31, 2022
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں پادری ولیم سراج کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ چرچ آف پاکستان کے پادری کا عبادت گاہ سے واپسی پر دن دیہاڑے قتل ملک میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ پر ایک سوالیہ نشان ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے پادری کے دوسرے ساتھی کی صحت یابی کے لئے نیک تمنائیں کیں
قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ پشاورمیں عیسائی پادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت کی شدیدمذمت کرتاہوں میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کےساتھ ہیں۔ایسےاندوہناک واقعات سےخوف وغیریقینی کی فضا میں اضافہ اورحکومتی نااہلی عیاں ہوتی ہے کہ وہ ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنےمیں ناکام ہوچکی ہے
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ تھانہ گلبہار پشاور کی حدود رنگ روڈ نزد مدینہ مارکیٹ میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پادری ویلیم سراچ ٹارگٹ کلینک سے جان بحق ہوا ویلئیم سراج علاقہ تھانہ چمکنی کی حدود میں واقع چرچ میں پادری تھے ۔جلد تحقیقات کرکے مجرموں کو سزا دی جاۓ تاکہ مسیحی برادری مطمئن ہو سکے۔
تھانہ گلبہار پشاور کی حدود رنگ روڈ نزد مدینہ مارکیٹ میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پادری ویلیم سراچ ٹارگٹ کلینک سے جان بحق ہوا
ویلئیم سراج علاقہ تھانہ چمکنی کی حدود میں واقع چرچ میں پادری تھے ۔جلد تحقیقات کرکے مجرموں کو سزا دی جاۓ تاکہ مسیحی برادری مطمئن ہو سکے۔— Mian Iftikhar Husain (@MianIftikharHus) January 30, 2022
قبل ازیں دانیال چوھدری کا کہنا تھا کہ پشاور میں پادری ولیم سراج کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ دن بدن ملک میں امن و امان کی خراب ہوتی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔میاں صاحب نے اتنی محنت سے ملک کا امن بحال کیا جسے نااہل حکومت تباہ کر رہی ہے
پشاور میں پادری ولیم سراج کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ دن بدن ملک میں امن و امان کی خراب ہوتی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔میاں صاحب نے اتنی محنت سے ملک کا امن بحال کیا جسے نااہل حکومت تباہ کر رہی ہے
— Danyal Chaudhry (@DanyalChaudhary) January 31, 2022
ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مسیحی پادری ولیم سراج کے ہلاک ہونے کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ہماری ہمدردیاں مسیحی برادری کے ساتھ ہیں۔میں کے پی کے پولیس سے مطالبہ کرتی ہوں کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے متاثرہ خاندان کو انصاف دیا جائے۔۔۔
پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مسیحی پادری ولیم سراج کے ہلاک ہونے کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ہماری ہمدردیاں مسیحی برادری کے ساتھ ہیں۔میں کے پی کے پولیس سے مطالبہ کرتی ہوں کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے متاثرہ خاندان کو انصاف دیا جائے۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) January 31, 2022
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی نے پادری کے قتل کی مذمّت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ہدایت کر دی ہے جب کہ ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی
واضح رہے کہ ق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پادری ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق یہ واقعہ گلبہار تھانے کی حدود میں رنگ روڈ کے قریب پیش آیا، ۔پولیس نے کہا کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ولیم سراج چمکنی تھانے کی حدود میں ایک چرچ میں پادری تھے۔
تحریک انصاف کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی ولسن وزیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقتول پادری کی کسی سے دشمنی نہیں تھی اور نہ ہی اسے کسی قسم کی دھمکیوں کا سامنا تھا اور وہ ہر جگہ آزادانہ آتے جاتے تھے۔