ایشیا کپ 2023 کا پہلا میچ اب سے کچھ دیر بعد

0
40

ایشیا کپ2023 کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا آج کینڈی کے پالے کیلے اسٹیڈیم میں ہوگا۔ میچ کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ہوگا جس کیلئے دونوں ممالک کے شائقین انتہائی پرجوش ہیں۔بھارتی بیٹرز کا آج پاکستان کے طوفانی بالرز سے ہو گا سامنا ،پاکستان کا پلڑہ اس وقت کافی بھاری دکھائی دے رہا ہے کیونکہ قومی ٹیم کے ساتھ بہترین فاسٹ بالرز موجود ہے جس کا اعتراف خود بھارتی کپتان روہت شرما بھی کر چکے ہے، دوسری جانب پاکستان کے ساتھ بابر اعظم شاداب ، افتخار احمد جیسے بہترین بیٹرز بھی موجود شایقین کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے انتہائی بے تاب دکھائی دے رہے ہے، دوسری جانب بھارتی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اورسابق کپتان ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔شاداب خان، شاہین آفریدی، وکٹ کیپربلے باز محمد رضوان کی ویرات کوہلی سے ملاقات ہوئی تو بھارتی کھلاڑی نے ان سے ہنسی مذاق کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ دونوں ممالک کے شائقین کر کٹ سوشل میڈیا پر اپنے تجزیے اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہے، لیکن میچ کے شروع ہونے سے پہلے بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم ابھی تک اسمان پر صرف بادل نظر آرہے ہے،

Leave a reply