ایشیا کپ 2025ء کے آغاز سے قبل تمام 8 ٹیموں کے کپتان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
یہ ایونٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، بنگلادیش، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ٹی 20 فارمیٹ میں ہونے والے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو شیڈول ہے۔تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 28 ستمبر کو ہوگا۔ ایونٹ کے سلسلے میں کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی شائقین کی توجہ کا مرکز ہو گی۔
پاکستانی ٹی 20 اسکواڈ اپنا پہلا پریکٹس سیشن مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کرے گا۔
ناقص کارکردگی،مسلم لیگ (ن) نے میئر کراچی کی حمایت واپس لے لی
جنوبی پنجاب میں بارشوں کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی وارننگ جاری
جنوبی پنجاب میں سیلاب، معیشت اور زندگی کی بقا کا امتحان
پنجاب حکومت ،سیلاب متاثرین کے لیے بجلی بلز اور ٹیکسز میں رعایت کا اعلان








