ایشیا کپ،بنگلہ دیش کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست

0
32

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ کے گروپ بی کا پہلا میچ جیت لیا، بنگلہ دیش کے 164 رنز کے تعاقب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 39 اوور میں پورا کر لیا۔ایشیا کپ کے گروپ بی کے افتتاحی میچ میں نجم الحسین شانتو کے 89 رنز کی شاندار اننگز کے باوجود سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 164 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ اس طرح بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا جو کہ سری لنکا نے با آسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
سری لنکا کے بنگلا گولا کے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2023 کے گروپ بی کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کامیاب نہ ہو سکے۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 42.4 اوورز میں 164 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
کھیل کے آغاز سے ہی بنگلہ دیش کی ٹیم انتہائی کمزور دکھائی دی، تاہم نجم الحسین شانتو نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن اس کے باوجود ماتھیشا پتھیرانا کی 4 وکٹوں کی بدولت سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 164 رنز پر ڈھیر کر دیا۔
نجم الحسین شانتو کے 122 گیندوں پر 89 رنز بنانے کے باوجود مہمان ٹیم نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ مہیش تھیکشنا نے 2 جبکہ دھننجیا ڈی سلوا، داسن شناکا اور دونتھ ویلاج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا نے پہلے 10 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کیں جس میں کپتان شکیب الحسن کی وکٹ بھی شامل تھی۔ نجم الحسین شانتو اور توحید ہردوئی نے 80 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ 40 ویں اوور کے بعد بنگلہ دیش کی کارکردگی مزید تنزلی کا شکار ہونے لگی اور شانتو خود 122 گیندوں پر 89 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اس کے بعد کوئی کھلاڑی کریز پر نہ ٹک سکا، جس کے باعث 42.4 اوور میں ہی بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 164 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
سری لنکا نے 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو ابتدائی طور پر ہی اوپنر بیٹر دیموتھ کرونارتنے دوسرے ہی اوور میں 13 کے مجموعی اسکور پر تاسکن احمد کی ایک شاٹ پچ گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

انہوں نے صرف ایک رنز اسکور کیا ان کے ساتھی اوپنر بیٹر پتھم نسانکا بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے 13 گیندوں پر 14 رنز بنا کر شارفُ الاسلام کی گیند پر مشفیق الرحمن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین کی طرف لوٹ گئے،
سری لنکا کی تیسری اور اہم وکٹ کوسل مینڈس کی گری،سری لنکا کے وکٹ کیپر اور بہترین بلے باز کوسل مینڈس کو شکیب الحسن نے 9.2 اوورز میں 43 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ کیا وہ میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے سری لنکا کے پہلے کھلاڑی تھے۔
سری لنکا کی طرف سے سب سے عمدہ اننگز چارتھ اسالنکا نے کھیلی، انہوں نے ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 92 بالوں پر 62 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے، ان کا بھرپور ساتھ سدیرا سمارا وکرما نے دیا، جنہوں نے 6 چوکوں کی مدد سے 77 گیندوں پر 54 رنز اسکور کیے، وہ وہ مہدی حسن کی گیند پر مشفیق الرحمٰن کے ہاتھوں سے نکل گیا،

Leave a reply