وفاقی کابینہ نے ایشیا کپ کی سیکیورٹی کیلئے فوج، رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی
کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی، فوج اورپنجاب رینجرزکی تعیناتی 27 اگست سے6 ستمبر تک ہوگی، پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیرکیوآرایف موڈ میں ہوگی، پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیوآرایف موڈ میں ہوگی،ایشیا کپ کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورسز اسٹینڈ بائی رہیں گی،نگران پنجاب حکومت نےفوج اوررینجرزکی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی،ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان میں شیڈول ہیں، ایک میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور3میچزقذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں،
لاہور پولیس نے صوبائی دارالحکومت میں ایشیاء کپ کے ہونے والے میچز کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے قذافی سٹیڈیم اور نشتر سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی توقیر نعیم، ایس پی ماڈل ٹاؤن، اے ایس پی گلبرگ و دیکر افسران موقع پر موجود تھے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سٹیڈیم کے اطراف کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے قذافی سٹیڈیم کے گردنواح سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو کھلاڑیوں اور شائقین کی سکیورٹی بارے ہدایات دیں۔
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،
سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ لاہور پولیس ماضی کی طرح ایشیاء کپ میں بھی ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیوٹی فراہم کرے گی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو قذافی سٹیڈیم اور نشتر سپورٹس کمپلیکس کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ اور ملحقہ علاقوں میں قائم ہوٹلوں، کرایہ داروں اور دوکانوں میں سرچ آپریشنکرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نشتر سپورٹس کمپلیکس کے داخلی و خارجی راستوں پر موثر نفری تعینات کی جائے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو الرٹ رہتے ہوئے گردو نواح نظر رکھنے کا بھی حکم دیا۔