نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کیلئے 17رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا-
باغی ٹی وی : بھارتی کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا،ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایشان کشن، شبمان گل، ویرات کوہلی کو شامل کیا گیا ہے، بھارتی ٹیم میں کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، شردل ٹھاکر اور ہردیک پانڈیا بھی شامل ہیں–
Rohit Sharma (Captain), Shubman Gill, Virat Kohli, Shreyas Iyer, Suryakumar Yadav, Tilak Varma, KL Rahul, Ishan Kishan, Hardik Pandya (VC), Ravindra Jadeja, Shardul Thakur, Axar Patel, Kuldeep Yadav, Jasprit Bumrah, Mohd. Shami, Mohd. Siraj, Prasidh Krishna
Traveling stand-by…
— BCCI (@BCCI) August 21, 2023
ان کے علاوہ جدیجہ، شہریار لائر، جسپریت بمرا، محمد شامی اور محمد سراج بھارتی ٹیم کا حصہ ہوں گے،بھارتی ٹیم میں تلک ورما، اکسر پٹیل، کلدیپ یادیو اور پرسداکرشنا کو بھی شامل کیا گیا ہے،جبکہ سنجو سمسن کو اسٹینڈ بائی کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے-
آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں،نائب صدر بی سی …
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں پہلا مقابلہ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو آپس میں آمنے سامنے ہو ں گی-