ستمبر میں دوسرا ایشیا کپ کھیلنے نیپال جائیں گے، صدر پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم

کھیلوں کے فروغ کے لئے گورنرسندھ کا وژن بڑا واضح ہے
0
55
governer sindh

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے چھ رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ہے

وفد میں پاکستان وہیل چیئر کرکٹ بورڈ کی صدر رخسانہ راجپوت ، کپتان محمد ذیشان ، نائب کپتان سید ارسلان احمد ، ساجد علی عباسی ، عمران امین اور وسیم الدین شیخ شامل تھے ، متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ بھی اس موقع پر موجود تھیں ،٭ملاقات میں وہیل چیئر کرکٹ کے فروغ ، علاقائی سطح پر ٹورنامنٹس کے انعقاد ، وہیل چئیر کرکٹرز کی حوصلہ افزائی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وہیل چیئر کرکٹ کا فروغ خوش آئند ہے ۔ وہیل چیئر کرکٹ کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کروں گا ۔عالمی معیار کے کھلاڑیوں کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔وفد کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے گورنرسندھ کا وژن بڑا واضح ہے ۔ صدر وہیل چیئر کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے 2019ء میں پہلا ایشیا ء کپ جیتا تھا ۔ رخسانہ راجپوت کا کہنا تھا کہ ستمبر میں دوسرا ایشیا کپ کھیلنے نیپال جائیں گے۔

ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی

Leave a reply