ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ 2025 اب بھارت کے بجائے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، جس کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا اور فائنل 28 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

ایشیا کپ کے نئے شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ مدِ مقابل ہوں گے۔ایونٹ کا افتتاحی میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ہوگا، جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا۔

شائقین کرکٹ کے لیے سب سے بڑا مقابلہ 14 ستمبر کو ہوگا جب روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان کا تیسرا میچ 17 ستمبر کو میزبان یو اے ای کے خلاف ہوگا۔ٹورنامنٹ کا سپر فور مرحلہ 20 ستمبر سے شروع ہوگا۔ 20 ستمبر کو بی ون اور بی ٹو ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا، جبکہ 21 ستمبر کو اے ون اور اے ٹو کے درمیان میچ شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر پاکستان اور بھارت دونوں سپر فور میں پہنچ گئے تو ان کا دوسرا مقابلہ 21 ستمبر کو ہوگا، جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ایشیا کپ کا یہ ایڈیشن خطے کی بڑی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلوں سے بھرپور ہوگا، اور متحدہ عرب امارات ایک بار پھر بڑی کرکٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

امریکی جنرل کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا، علاقائی امن میں خدمات کا اعتراف

علاقائی دفاعی تعاون ناگزیر، پاکستان کا پرامن و محفوظ خطے کے عزم کا اعادہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر

Shares: