ایشیا کپ ، پاکستان اور بھارت کا آج آمنا سامنا، شائقین کرکٹ پرجوش، انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین آج دن کو ڈھائی بجے کھیلا جائے گا،کل تک یہ خبریں تھیں کہ میچ کے دوران بارش ہو سکتی ہے تا ہم آج کی اپڈیٹ کے مطابق بارش کا امکان نہیں ہے، موسم کی پیشگوئی کرنیوالی ویب سائٹس کے مطابق کینڈی کا موسم بہتر ہے،

ایشیا کپ میں پاکستان نیپال کے خلاف پہلا میچ جیت چکا ہے، آج پاکستانی قوم کا انتظار ہے کہ بھارت سے بھی پاکستان جیتے، اور خوشیاں سمیٹے،

پاکستان نے ایشیا کپ 2023 میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا کل اعلان کیا تھا، بھارت کے خلاف میچ میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں ،ہ فخر زمان ، امام الحق ، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں

پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ ہمیں صرف بھارت سے نہیں بلکہ ایشیا کپ بھی جیتنا ہے بھارت کے خلاف کھیلنا مشکل ہوتا ہے لیکن کوشش ہوتی ہے کہ ہر ٹیم کےخلاف پرفارم کروں ،

کینڈی میں ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا آخری پریکٹس سیشن ہوا جس کے دوران بھارتی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اورسابق کپتان ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں میں گھل مل گئے

بھارتی کپتان روہت شرما پاکستانی ٹیم کے قدردان ہیں انہوں نے اس میچ کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا کھیلتی ہوئی آرہی ہے ایسی ٹیم کے خلاف کھیلنا ایک چیلنج ہے

پاکستانی کپتان بابر اعظم میچ اپنے نام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں انہوں نے کہا ہم پر دباؤ نہیں جیت کا مومنٹم بنا ہوا ہے، کوشش کریں گے کہ مومنٹم کو برقرار رکھیں تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں سب جانتے ہیں پاکستان اور بھارت کا میچ زبردست ہوتا ہے ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے اور ہم کوشش کریں گے، نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں ، سب لڑکے فارم میں ہیں اور انشاء اللہ اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی

 بھارت کے خلاف میچ کا ٹیم پر کوئی پریشر نہیں ہے

پاکستان کر کٹ ٹیم کے پاس تین فاسٹ بالرز ہے جو ہندوستان کو خوف میں مبتلا کر سکتے ہے،میتھیو ہیڈن

پاکستان کے پاس ہمیشہ بہترین بالرز رہے ہے،جنکے مقابلے کے لئے ہمیں خاصی محنت کرنی پڑتی ہے،روہیت شرما

Shares: