دبئی : ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوران سری لنکا نے بھارت پر ’لنکا‘ ڈھا دی، جس کے بعد روہت شرما الیون ایونٹ سے تقریباً باہرہو گئی۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اننگز کا آغاز کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا، تاہم حریف باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے بھارتی بیٹنگ کو روکے رکھا۔پہلی وکٹ 11 کے مجموعی سکور پر گری ، راہول 6 پر پویلین لوٹے۔
ایونٹ میں مسلسل سکور کرنے والے ویرات کوہلی اس بار ناکام رہے اور صفر پر آؤٹ ہو گئے، اس دوران روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے سکور کو آگے بڑھایا اور وکٹ کے چاروں طرف زبردست شارٹس کھیلے۔ بھارتی کپتان نے 41 گیندوں پر 72 رنز کی جارحانہ باری کھیلی اور 110 پر کریز چھوڑ گئے، اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی بڑا سکور نہ بنا سکے۔
مقررہ اوورز بھارتی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر173 رنز بنا سکی، مادھو شانکا نے 3شکار کیے۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے جارحانہ انداز اپنایا اور ہندوستانی باؤلرز کی ایک بھی نہ چلنے دی، 97 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کا اختتام چاہل نے کیا، ناسانکا نے 52 رنز کی باری کھیلی، اسالانکا صفر پر پویلین لوٹ گئے، گوناتھیکلے بھی ایک سکور بنا کر چلتے بنے۔ مینڈس نے 57 سکور کیے۔
لنکن ٹائیگر نے آخری اوور میں ہدف حاصل کر لیا، راجہ پاکسے 25 اور کپتان شناکا33 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، چاہل نے تین مہرے کھسکائے۔
اس سے پہلے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی تھی
One change in the #TeamIndia Playing XI.
R Ashwin comes in for Ravi Bishnoi.
Live – https://t.co/JFtIjXSBXC #INDvSL #AsiaCup2022 pic.twitter.com/yxZoLWYHTe
— BCCI (@BCCI) September 6, 2022
سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارت نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے روی ایشون کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔
سری لنکا اور بھارت دونوں سپر فور مرحلے میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہے ہیں، سری لنکن ٹیم نے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی تھی جبکہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تاہم اگرآج سری لنکا بھارت کو شکست دینے میں کامیاب رہا تو وہ اتوار کو ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے مضبوط امیدوار ہوگا جبکہ بھارت کو آج شکست کی صورت میں فائنل میں پہنچنے کیلئے افغانستان کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلنے سے پہلے ہی دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا پڑے گا۔
بھارتی ٹیم کی کوشش یہی رہے گی کہ وہ سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ میں شامل رہے۔واضح رہے کہ سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔