تھائی لینڈ میں جاری ایشیائی ایتھلیٹکس مقابلوں میں شجر عباس کی شاندار پرفارمنس

0
40

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شجر عباس نے ایک تیر سے دو شکار کر لیے 100 میٹر دوڑ میں قومی ریکارڈ بنا لیا اور ساتھ ہی ایشیائی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
تھائی لینڈ میں جاری ایشیائی ایتھلیٹکس مقابلوں کی 100 میٹر تیسری ہیٹ میں شجر عباس نے شاندار پرفارمنس دکھائی ، مقررہ فاصلہ 10 اعشاریہ 37 سیکنڈ میں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا،سعودی عرب کے اکبر محمد 10 اعشاریہ 18 سیکنڈ کے ساتھ پہلے جبکہ قطری رنر 10 اعشاریہ 19 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ، شجر عباس نے 10.37 کی ٹائمنگ کے ساتھ 100 میٹر میں نیا قومی ریکارڈ بھی بنایا۔ اس سے قبل شجر عباس ہی نے 10.38 کی ٹائمنگ سے کامن ویلتھ گیمز میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا،،، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 100 میٹر کی سیمی فائنل دوڑ کل ہو گی ،

Leave a reply