ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا یا نہیں ، دوبئی میں اجلاس طلب کرلیا گیا

0
55

دوبئی :ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا یا نہیں ، دوبئی میں اجلاس طلب کرلیا گیا ،باغی ٹی وی کےمطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا حتمی فیصلہ کرنے کے لئے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس آئندہ ماہ دبئی میں ہوگا۔

ایونٹ دبئی منتقل کرنے پر غور جاری۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہوگا یا پھر کسی دوسرے مقام پر فیصلہ تین مارچ کو ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوگا ۔۔ اے سی سی کا اہم اجلاس تین مارچ سے دبئی میں ہوگا ۔۔ اجلاس میں ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپی ہے تاہم انڈین کرکٹ بورڈ نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی بنا پر پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کادبئی میں ہونے والا اجلاس اہمیت اختیار کرگیا ہے ۔۔ پي سي بي حکام کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے پلان بی تیار کرلیا ہے اور پاک بھارت کشیدگی کے باعث ایشیا کپ متبادل مقام ۔۔ دبئی میں کروانے پر غور جاری ہے ۔۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کا نام بھی ایشیا کپ کی میزبانی کے لئے گردش کررہا ہے ۔ اس سے قبل پاکستان کے بھارت میں کھیلنے سے انکارکے بعد انڈین بورڈ نے ایشیا کپ 2018 متحدہ عرب امارات میں کروایا تھا ۔ ليکن قابل اطمينان ہونے کي بات يہ ہے کہ ایشیا کپ دبئی یا کسی اور مقام پر منتقل ہونے کی صورت میں بھي ایونٹ کا میزبان پاکستان ہی ہوگا۔

Leave a reply