امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد ایشیا پیسیفک کی اسٹاک مارکیٹس میں مندی دیکھی گئی، تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں جاپان کا نکی 225 انڈیکس ابتدائی تجارت میں 0.6 فیصد کمی کا شکار،جنوبی کوریا میں 3.2 فیصد کی بڑی گراوٹ،تائیوان میں انڈیکس 0.4 فیصد نیچے،آسٹریلیا میں مارکیٹ 0.7 فیصد مندی کی لپیٹ میں جبکہ ہانگ کانگ میں معمولی بہتری، انڈیکس میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رہا، جہاں 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 41 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 1,41,061 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا، جسے سرمایہ کاروں نے ملکی معیشت میں استحکام کی علامت قرار دیا۔

مودی حکومت مارے گئے بھارتی فوجیوں کو تسلیم کرے، سابق فوجی افسران کا مطالبہ

پاکستان میں دہشتگردی کے حملوں میں معمولی اضافہ، 215 اموات

15 ہزار روپے تنخواہ والا کلرک 30 کروڑ کے اثاثوں کا مالک نکلا

Shares: